ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

اطالوی ایجنسی کا سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب کے لیے بڑا قدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے اچھی خبر ہے، اطالوی ایجنسی لاکھوں یورو امداد فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون (AICS) کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے تباہ خاندانوں کی فلاح کے لیے 40 لاکھ یورو فراہم کیے جائیں گے۔

جاری اعلامیے کے مطابق اس رقم کا مقصد متاثرین کو خشک سالی اور ہیٹ ویوز کے سب سے زیادہ شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے، اور اس رقم سے 36 ماہ میں متاثرہ اضلاع میں ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب میں معاونت کی جائے گی۔

ایف اے او اور سی ای ایس وی آئی کے نمائندوں نے اسلام آباد میں جمعہ کو اس معاہدے پر دستخط کیے، دستخطی تقریب اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلین نے کہا کہ یہ رقم موسمیاتی آفات کے خطرے میں کمی کے لیے پاکستان کی معاونت کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں میں 2022 میں آنے والا سیلاب تاریخ کے چند تباہ کن سیلابوں میں سے ایک تھا، جس نے ایک تہائی ملک کو پانی برد کر دیا تھا، تاہم سب سے زیادہ تباہی صوبہ سندھ میں ہوئی تھی۔ اس سیلاب میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع، ہزاروں کچے و پکے مکانات تباہ، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور معاشی طور پر اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں