اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز بحال کرنے کی اجازت دے دی، ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

اس حوالے سے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ بین الضلاعی مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کے تحت چلنے کی اجازت ہوگی، تمام مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو 3فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

اویس شاہ کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ اور بسوں میں ماسک، سینی ٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا، مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کے مقرر کردہ بس اڈوں سے ہی نکلیں گی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹرز کا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کا نوٹس

خیال رہے اس سے قبل سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی مشروط اجازت ملنے کے بعد عوام نے ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دیں، ایس او پی کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بسوں میں سوار نہیں کیا جارہا لیکن بیشتر شہری ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی پر عمل نہیں کررہے، اسی طرح بہت ہی کم گاڑیوں میں سینیٹائزر موجود ہے۔

واضح رہے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ محمد ارشاد نے تمام بس ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز اور مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو حکومت اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گی، اس ضمن میں چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں