منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کی نااہلی، ٹیکس کی مد میں ملنے والے28ارب روپے پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت کو ٹیکس کی مد میں ملنے والے اربوں روپے اس کی اپنی نااہلی کے باعث التواء کا شکار ہیں، متعلقہ کمپنیوں اور افراد نے ٹیکس نوٹس ملنے پر عدالتوں سے حکم امتناع حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی قانونی ٹیم کی نااہلی کے باعث ٹیکس وصولی کی مد میں سندھ حکومت کے28ارب روپے پھنس گئے، مختلف کمپنیوں اور افراد نے ٹیکس نوٹس پر عدالتوں سے اسٹے لے لیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے ٹیکس نوٹسز کیخلاف ہائیکورٹ میں200سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، کنسٹرکشن کمپنیوں کے ٹیکس نوٹسز کی مد میں سب سے زیادہ6ارب روپے پھنس گئے۔

شادی ہالز مالکان نے بھی5ارب روپے ٹیکس کے خلاف اسٹے آرڈر لے رکھا ہے، اس کے علاوہ ٹرمینل آپریٹرز، ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ڈھائی، ڈھائی ارب روپے ٹیکس کیخلاف حکم امتناع مل گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، تعمیراتی شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیزنگ، کلبز، بینکنگ، انشورنس اور دیگرکمپنیوں نے بھی اسٹے حاصل کر رکھا ہے، ٹیکس نوٹسز کے خلاف آئینی درخواستیں اور دیوانی مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں