کراچی: تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مارکیٹس کھولنے پر راضی ہوگئی ہے، آئندہ ہفتے تک کاروبار کھل جائے گا، محدود طریقے کے تحت تجارت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کے بعد تاجر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ٹیم مان گئی ہے کہ کراچی میں بھی کاروبار چلایا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں مختلف سیکٹرز میں مختلف دکانیں کھلیں گی، سندھ حکومت کی حدود میں ٹیکسز میں ریلیف کی پیشکش کی گئی، پہلے کاروبار کھل جائے اس کے بعد ٹیکسز پر بات کی جائے گی۔
کراچی میں سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں شروع
تاجر رہنماؤں نے بتایا کہ جو لوگ کاروبار کرنے سے روک رہے تھے آج وہ بھی راضی ہیں، ہم نے آج تجاویز دیں ہیں فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا، سب سے پہلے سندھ میں لاک ڈاؤن ہوا پہلے ختم بھی ہونا چاہیے۔
تاجر اتحاد نے مطالبہ کیا کہ ہمیں کم ازکم صبح 8 سے شام 5 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے، ایس او پیز پر پابند کرکے کاروبار کرنے کی اجازت چاہتے ہیں۔