کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مزید 7 برآمدی اداروں کو کام کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث غریب طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے تاہم اب سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کےلیے مزید 7 صنعتوں کو کام کی اجازت دے دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل اور گارمنٹ فیکٹریوں کے علاوہ شوگر ملز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے سات صنعتی یونٹس کو کام کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، اجازت ملنے والی فیکٹریوں کو احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی اور ملازمین کا درجہ حرارت، مسدک، سماجی فاصلے اور سینٹائزر فراہم کریں گے، اگر کسی بھی فیکٹری نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے مزید 35 فیکڑیوں کو کام کی اجازت دیدی
خیال رہے کہ تین روز قبل صوبائی حکومت کی جانب سے 35 فیکڑیوں کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔