ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

’کےالیکٹرک کےساتھ پہلے سے جاری منصوبے اچھے انداز میں چل رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے-الیکٹرک کے ساتھ پہلے سے جاری منصوبے اچھے انداز میں چل رہے ہیں۔

حکومت سندھ نے کےالیکٹرک کو کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کےالیکٹرک کو کچھ مالی نقصان بھی اٹھانا پڑے تو برداشت کرے مگر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور وزیربلدیات سعید غنی نے کےالیکٹرک کے ساتھ 40 میگاواٹ بجلی کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے تقریب میں سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کے ہمراہ گفتگو کی۔

- Advertisement -

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے-الیکٹرک کو بہت مشکل سے لوڈ شیڈنگ کم کرنے پر راضی کیا ہے سی ای او کےالیکٹرک کو کہا ہے کہ رات میں بجلی بالکل نہ جائے جس پر مونس علوی نے وعدہ کیا ہے کہ رات اور شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کہیں اگر کے-الیکٹرک کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے تو برداشت کریں اور عوام کو ریلیف دیں تاکہ کےالیکٹرک کے حوالے سے عوام میں پایا جانے والا تاثر ختم کیا جاسکے۔

سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ سندھ حکومت سے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے بات چل رہی ہے کوشش ہے کہ ونڈ پاور پلانٹ سے مزید بجلی حاصل کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں