کراچی: مشیر اطلاعا ت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے، کچھ دیر بعد او پی ڈیز شروع ہو جائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح سندھ کے ڈاکٹرز کو بھی الاؤنس دیں گے.
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈاکٹرز کو 10ہزار اور ہاؤس آفیسرز کو 15 ہزار الاؤنس ملے گا، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ایک ہفتے میں منظوری دی جائے گی، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پنجاب ڈاکٹرز کے برابر الاؤنس دیں گے.
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سب کو احساس ہونا چاہیے کہ زندگی قیمتی ہے، مریضوں کی زندگی سےنہ کھیلا جائے.
اس دوران انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کاحل نکالناچاہیے، اس طرح سے ہلڑ بازی کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا.
مزید پڑھیں: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری، ایمرجنسی کے بائیکاٹ کی دھمکی
انھوں نے کہا کہ سندھ وفاق سے بھیک نہیں مانگ رہا، آئینی حقوق کامطالبہ کررہا ہے، سندھ وہ واحدا سمبلی ہے، جہاں قانون سازی ہوتی نظرآتی ہے، خداراپی ٹی آئی والےان چیزوں پرسیاست کرنا چھوڑ دیں.
خیال رہے کہ سندھ میں ینگ ڈاکٹرز تین روز سے ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے، جس کی وجہ سرکاری اسپتال شدید متاثر ہوئے اور مریضوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا.