کراچی: سندھ حکومت نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر صوبے بھر میں عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 27 دسمبر کو تمام سرکاری اور نجی ادراے، لوکل کاؤنسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے۔
- Advertisement -