اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کی غفلت سے معذورہونے والے بچے کا علاج بیرون ملک کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہونے والے بچے کا اعلان بیرون ملک کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہونے والے بچے کا علاج بیرون ملک کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بچے کا علاج کرانے سے کیوں ہچکچا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمر کی صحت یابی کے لیے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ 24 اگست کو کراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گرگئے تھے ، جس کے باعث بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: ننھا عمر دونوں بازؤں سےمحروم، غفلت پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

متاثرہ بچے کے والدین کی جانب سے کے الیکٹرک کی لاپرواہی پر ادارے کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 8 سالہ بچے عمر کے بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے حکام سے تار گرنے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے متاثرہ بچے کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فرام کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔

خیال رہے کہ نیپرا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے 8 سال کا بچہ ہاتھوں سے معذور ہوگیا، کے الیکٹرک سے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے تاہم انہوں نے مقررہ مدت میں جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں