بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے مختلف محکموں کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمیوں کا سلسلہ برقرار ہے، عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے 12 مزید محکموں کے دفاتر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 19مئی سے 12صوبائی محکموں کےدفاترمیں کام شروع ہوگا۔

جن محکموں کے دفاتر کو کھولا گیا ہے ان میں کھیل، یوتھ افیئرز، اسکول ایجوکیشن اینڈلٹریسی، محکمہ مائنز اینڈ منرلز، لائیو اسٹاک، فشریز، وائلڈلائف، محکمہ سیاحت و ثقافت شامل ہیں۔

اس سے قبل 10 مئی کو سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر کھولنے سے متعلق بڑا فیصلہ کیا تھا، پہلے مرحلے میں 9سرکاری محکموں اوران کےسیکریٹریٹ کھولے گئے تھے۔

محکمہ اوقاف و زکوة، محکمہ انسانی حقوق، سرمایہ کاری ، صنعت وتجارت، آئی ٹی کے محکمے، سوشل ویلفیئر، اقلیتی امور کے محکمے، محکمہ یونیورسٹیز بورڈز اور ورکس سروسز کے دفاتر کھولے گئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری نے محکمے کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، محکموں اور سیکریٹریٹ میں کورونا سے بچاؤ کی ایس او پی پرعمل لازمی قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں