منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے نئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان ‏کردیا۔

نئےلاک ڈؤان سےمتعلق محکمہ داخلہ سندھ نےنوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے آئندہ 2ہفتوں کیلئے ‏لاک ڈؤان کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری سےلے کر یونیورسٹی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، شادی ہالز، ‏سینما ہالز اور تمام تفریح مقامات بند رکھے جائیں گے۔

- Advertisement -

ریسٹورنٹس کو پارسل کی اجاز ت ہوگی، کراچی:ریسٹورنٹس اندر اور باہر بیٹھ کر سروس نہیں دے ‏سکیں گے جب کہ دکانیں، شاپنگ مال شام 6 بجےکے بعد بند رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق میڈکل اسٹورز، گروسری کی دکانیں اور پٹرول پمپ کھولیں رہیں گے، شاپنگ ‏مالز کے اندر والے میڈیکل اسٹورزکوکھولنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام ٹرانسپورٹ صرف 50 فیصد مسافر کو سوار کرسکتی ہے، بیکری اوردودھ کی دکانیں رات ‏‏12بجےتک کھلیں گی جب کہ ایکسپوسینٹر، بیوٹی پارلر اورکھیلوں کےٹورنامنٹ پرپابندی ہوگی۔

 پابندیاں مزید سخت، دکانیں شام کو ہی بند کرنے کا حکم

قبل ازیں کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا ‏تھا کہ سندھ میں اگلے 2 ہفتے مزید سخت پروٹوکول کررہے ہیں، لوگوں سے تعاون چاہتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیسز میں اضافے کے بعد ٹاسک فورس نے سخت اقدامات کرنے کی تجویز دی ‏ہے، ماہرین نے اس وقت سخت احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے، موجودہ جوصورت حال میں کسی ‏قسم کی کوئی نرمی کی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، اسپتالوں میں مریضوں ‏کی گنجائش ختم ہوگئی، اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو صورت حال بہت خراب ہوسکتی ‏ہے کیونکہ عید کے بعد کیسز میں شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ویکسی نیشن کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں، عوام افواہوں ‏پر دھیان نہ دیں اور بے فکر ہوکر ویکسین لگوائیں، حکومت سندھ نے ٹرائلز کے بعد ہی ویکسی ‏نیشن لگانے کا فیصلہ کیا، ایکسپو سینٹر کو بند کردیا تھا مگر اب مریضوں میں اضافے اور ویکسی ‏نیشن کی وجہ سے اسے دوبارہ کھولا گیا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں