کراچی: حکومت سندھ نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری تعلیم سندھ احسن منگی نے کہا ہے کہ سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، کل اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق تعطیلات آج تک ہی تھیں اور کل سے اسکولوں میں تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر حصوں میں سردی میں اچانک اضافے کے بعد یہ امید کی جارہی تھی کہ سندھ کے اسکولوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا جائے گا۔
کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا بھی کہنا ہے کہ کل اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔
دوسری جانب سردی میں اضافے کے بعد کے پی کے کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 7 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔