کراچی: سندھ حکومت نے آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کیلئےقانون سازی شروع کردی ، وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ کو ٹیکس نظام میں لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے باقاعدہ ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹرانسپورٹ سےدیگرصوبوں کی نسبت کم ٹیکس لیاجائے گا جب کہ آن لائن ہائی ایس کوباقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیاجائےگا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی اور ہائی ایس کوٹیکس نظام میں لایاجائےگا، ا س سلسلے میں سندھ کابینہ کےآئندہ اجلاس میں بل پرغورکیاجائے گا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ آن لائن ہائی ایس سروس کومحکمہ ٹرانسپورٹ نےسروس کی اجازت دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنا چاہتےہیں اور حوالے سے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔