تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

5 فروری: عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

کراچی: سندھ حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا، چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صوبے میں 5 فروری کو تمام صوبائی محکموں، خود مختار کارپوریشنز، نیم و سرکاری اداروں اور لوکل کونسل میں عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی یوم یجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے 5 فروری کے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری طور پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -