منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

سندھ حکومت کا کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کے معاملے پر وفاق سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں پر فی یونٹ بجلی میں اضافی بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے،300 سے 700 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر ایک روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ پر وفاق نوٹس لے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ خراب کارکرگی اور شدید لوڈ شیڈنگ کے باوجود کے الیکٹرک کراچی کے صارفین پر بجلی بلوں کا بوجھ بڑھاتی جارہی ہے، کراچی کے شہریوں کے ساتھ کے الیکٹرک کی ناانصافی پر وفاق کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بجلی دینے کے بجائے اضافی بل دیئے جارھے ہیں سندھ حکومت اپنے شہریوں کے ساتھ نا انصافی پر وفاقی حکومت سے احتجاج کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے صارفین پر فی یونٹ ایک روپے پینسٹھ پیسے کا اضافہ فوری واپس لیا جائے، کراچی کو بلا تعطل اور سستی بجلی فراہمی کے لئے وفاق اپنی زمہ داریاں پوری کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں