کراچی : سندھ حکومت نے جننگ فیکٹریز پر لگائے گئے سیلزٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جننگ اورکاٹن آئل سیڈپرسیلز ٹیکس لگانے سے انتہائی نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرزراعت اسماعیل راہو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کاٹن آئل سیڈ اور کپاس پر 17 فیصد سیلز ٹیکسز واپس لیا جائے، پہلے نالائق حکومت نے کپاس پر10 فیصد ٹیکس لگایا اور اب 17فیصدکر دیا۔
اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ نیازی سرکار کی غلط پالیسیوں نےپہلے ہی زراعت کوبہت نقصان پہنچایا ، جننگ فیکٹریز پر پہلے کبھی بھی سیلز ٹیکس نہیں رہا،یہ کارنامہ سلیکٹڈ کا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ دنیا میں کپاس کی صنعت پرجننگ کےمرحلےتک ٹیکس نہیں ہے، جننگ کےبعدکےمراحل پرٹیکس عائدہوتاہے، 5سال پہلےکپاس کی پیداوارمیں پاکستان دنیامیں چوتھےنمبرپرتھا، 5 سال پہلے 1300 جننگ فیکٹریز تھیں اور اب 440 رہ گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جننگ اورکاٹن آئل سیڈپرسیلز ٹیکس لگانےسےانتہائی نقصان ہوگا، نالائق حکمرانوں کایہ فیصلہ بے روزگاری کا ایک اورسونامی لے آئے گا۔