اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سندھ حکومت کا ضیا الرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کرنے  کے بجائے ہدایت کی ہے کہ وہ بطور ڈی سی اپنا کام جاری رکھیں، وفاق نے ضیاالرحمان کی خدمات واپس لے لی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو بطور ڈی سی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے،  ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ضیاالرحمان کی تعیناتی کی مخالفت کو مسترد کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے ضیا الرحمان کو ڈی سی سینٹرل تعینات کر رکھا ہے، سندھ حکومت نے وفاق کی ہدایت کے باوجود ضیا الرحمان کو ریلیز نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ضیاالرحمان کی خدمات چند ہفتے قبل سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، جو بعد ازاں واپس لے لی گئی تھیں امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کی تعیناتی کا تنازع اس قدر شدت اختیار کرچکا ہے جس کے باعث وفاقی حکومت اور حکومت سندھ ایک دوسرے کے مدمقابل آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے ضیا الرحمان کی خدمات تاحال وفاق کے سپرد نہیں کی ہیں اور نہ ہی انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کو ملنے والی ہدایت کے مطابق رپورٹ کی ہے بلکہ بحیثیت ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی چارج سنبھال لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں