سندھ حکومت کا ضیا الرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کرنے سے انکار

کراچی : سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کے بجائے ہدایت کی ہے کہ وہ بطور ڈی سی اپنا کام جاری رکھیں، وفاق نے ضیاالرحمان کی خدمات واپس لے لی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو بطور ڈی سی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ضیاالرحمان کی تعیناتی کی مخالفت کو مسترد کردیا گیا ہے۔