بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے: حلیم عادل شیخ

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: تحریک انصاف کے سینئررہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کو بارشوں نے نہیں بلکہ نااہل محکمہ ایری گیشن نے ڈبویا، سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وفاق کی کوشش ہے فنڈ کسی کی جیب میں یا جعلی اکاؤنٹس میں نہ جائیں، وفاقی حکومت عوام کے لیے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے اختیارات میں اضافہ ہوا، صحت نظام میں بہتری اور سہولتوں کی فراہمی حکومت سندھ کی ذمےداری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ صورت حال میں بہتری کے لیے سندھ حکومت نے صرف وعدے کیے، عملی طور پر سندھ حکومت نے صورت حال کی بہتری کے لیے کچھ نہ کیا۔

حلیم عادل نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ سندھ میں راشن کھپے، بھاشن نہ کھپے، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد کئی علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں