تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...
Array

سندھ حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے مویشی منڈی کے اوقات میں اضافہ کردیا

کراچی : سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کےلیے مویشی منڈی کے اوقات کار میں اضافہ کردیا، اعلامیے کے مطابق اب مویشی منڈی رات 11 بجے تک کھلی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانور خریدنے میں پیش آنے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مویشی منڈی کے اوقات کار بڑھا دئیے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نئے اوقات کار کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مویشی کے نئے اوقات کار صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عثمان چاچڑ کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار کاروباری مراکز کیلئے نہیں ہیں، این سی او سی کے فیصلے کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ کو لیٹر بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی کے فیصلے پر سندھ حکومت نے مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھائے ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن کا مویشی منڈیاں 24 گھنٹے کھولنے کا مطالبہ

خیال رہے کہ دو روز قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے مویشی منڈی 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری دن میں ملازمت کرتے ہیں اور رات میں خریداری کرتے ہیں، حکومت کو شہریوں کی مجبوری کو سمجھنا ہوگا اور اس کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -