اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے 50ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے 50ہزار کروناوائرس ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرلیں، ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کروناٹیسٹ کیے جائیں گے۔ درآمد کی گئی ٹیسٹنگ کٹس کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھیجی جائیں گی۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ چند روز میں کرونا ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا، کرونا ٹیسٹنگ کسٹس سندھ حکومت نے خریدی ہیں۔ خیال ہے کہ صوبے میں ٹیسٹنگ کٹس کی قلت کا خدشہ تھا جس کے پیش نظر حکومت نے حکومت عملی اپنائی اور ہزاروں کٹس برآمد کیں۔

سندھ میں کرونا کی مخصوص ٹیسٹ کٹس کم ہونے کا خدشہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ سندھ میں کرونا کی مخصوص ٹیسٹ کٹس کم ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ صرف 12 روز کے لیے ٹیسٹنگ کٹس بچی ہیں، سندھ حکومت اور نجی شعبے کے پاس صرف 6 ہزار کٹس رہ گئیں، یومیہ ٹیسٹ کا رجحان برقرار رہا تو صرف 12 روز کیلیے کٹس دستیاب ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں