کراچی: حکومتِ سندھ نے کے ڈی اے کیلئے 20 کروڑ40لاکھ کی گرانٹ جاری کردی۔ کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے گرانٹ جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ میں 7کروڑ کی کمی کی گئی ہے۔ گرانٹ ملنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تنخواہوں اور پنشن کے لیے 27کروڑ50لاکھ روپے کی ضرورت ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کے ڈی اے کی ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے۔ جبکہ ملازمین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ کروناوائرس کے باعث نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث کئی سرکاری دفتار بھی بند ہیں۔ جبکہ متعدد سرکاری مراکز میں ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔
جبکہ صوبائی اور وفاقی سطح پر ملازمین کی پریشانی دور کرنے کے لیے قدامات کیے جارہے ہیں۔