بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

طبی عملے نے 13 جنوری سے سرکاری اسپتالوں کو تالے لگانے کی دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبہ سندھ میں طبی عملے نے 13 جنوری سے سرکاری اسپتالوں کو تالے لگانے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ٹوکن ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے، کراچی سے کشمور تک طبی عملے کا الاؤنس کے حصول کے لیے احتجاج جاری ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے طبی عملے سے رابطہ کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے، جب کہ طبی عملے کا کہنا ہے کہ ہیلتھ رسک الاؤنس کے حصول تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

ڈاکٹر محبوب علی نوناری نے کہا کہ حکومت نے مطالبات پورے نہ کیے تو 12 جنوری کو پریس کلب پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اور 13 جنوری سے سندھ بھر کے اسپتالوں میں تالے لگا دیے جائیں گے۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود ہیلتھ رسک الاؤنس اور کووِڈ الاونس بحال نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے 2 گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کی جا رہی ہے، جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ٹوکن ہڑتال کی وجہ سے جناح اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی ویران پڑی رہتی ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں