اشتہار

سندھ حکومت نے منافع خوروں کیخلاف اہم اقدام اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ ملوث افراد پر جرمانہ، گرفتاری اور اشیا کی سرکاری نرخوں پر نیلامی ہوگی۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ نئیں آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے، جرمانے کی حد ایک لاکھ روپے کی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ دکان 30 روز کے لیے سیل اور تمام اشیا کی سرکاری نرخوں پر نیلامی ہوگی، محکمہ زراعت اور لیبر کے افسران بھی رمضان میں ڈی سی کے ماتحت کام کریںگے۔

- Advertisement -

چیف سیکریٹری نے تمام ڈویژنل کمشنر کو روانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ 78 لاکھ گھرانوں کو آٹے کی مد میں سبسڈی کی منظوری دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں