جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سندھ حکومت کا کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 28 فروری تک کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کیا ہے، نوٹیفکیشن میں سرکاری اور نجی دفاتر سمیت پبلک مقامات پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری، نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کریں گے جبکہ کورونا کیسز والے علاقوں میں ڈی سی کی ہدایات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ، شاپنگ مالز، شادی ہال، دیگر تجارتی ماقامات ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، مارکیٹیں، تجارتی مراکز صبح 6 سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسپتال، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں، بیکریاں پمپس مستثنیٰ ہوں گے جبکہ تفریحی پارکس شام چھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز میں انڈور تقریبات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شادی کی تقریبات کھلے مقامات پر رات دس بجے تک ختم کرنا ہوں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ شادیوں میں صرف 300 افراد کو دعوت کی اجازت ہوگی، شادیوں میں انڈور کھانے اور بوفے پر پابندی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور ڈلیوری اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں