کراچی: سندھ حکومت کے شہرقائد سے کچھرا اٹھانے کے بلندبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کے دعووں کا بھی پول کھل گیا، کراچی سے صرف 25 فیصد کچرا اٹھایا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کا صرف25 فیصد کچرا اٹھایا جاسکا، جبکہ صفائی مہم کے دوران وزیراعلیٰ نے 70 فیصد کچرا اٹھا نے کا دعویٰ کیا تھا۔
سندھ حکومت 600 ملین روپے استعمال کرکے شہر کو صرف 25 فیصد صاف کرسکی، جس سے سندھ سرکار کے سترفیصد کچرا اٹھانے کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق نظر آرہا ہے، 70 فیصد کچرا ان ڈسٹرکٹ سے اٹھایا جہاں سے کچرا نہیں اٹھ رہا تھا۔
ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق آیا، وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز سے کہا تھا جہاں کچرا نظر آئے اسے اٹھانا ہے، کئی جگہ پر کچرا ہے مگر کچھ ڈسٹرکٹ میں اٹھایاہی نہیں جارہا، 3لاکھ ٹن سے زائدکچرالینڈ فل سائٹ پر پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کچھ دن پہلے وفاق کی طرف سے ایک کچرا مہم چلی تھی، انھوں نے کلیم کیا کہ ڈیڑھ لاکھ کچرا اٹھایا ہے ، لینڈ فل سائٹ پر کچرے کا وزن ہوتا ہے ، اطلاع کے مطابق انکےکلیم کے برعکس 15ہزارٹن آیا۔