تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سندھ حکومت نے کرونا سے متاثرہ علاقوں کو بند کرنے کیلئے غور شروع کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو بند کرنے کے لیے غور شروع کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو بند کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کابینہ اراکین سے تجاویز طلب کی جارہی ہیں، مراد علی شاہ طبی ماہرین سے بھی مشورے کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا ہے، ڈیٹا جمع کرنے کے بعد کرونا سے متاثرہ علاقوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں آج رات 12 بجے کن علاقوں کوسیل کیا جائے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ کراچی میں تمام مارکیٹس دو روز کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد آج سے دوبارہ کھول دی گئی ہیں، بیشتر مارکیٹس میں ایس او پیز کی پابندی کی جارہی ہے تاہم کئی مقامات پر خلاف ورزی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 853 ہوگئی۔

یاد رہے کہ پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد حکومت نے شہر کے مختلف علاقوں کو آج رات بارہ بجےسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،لاہور کے 9 ٹاؤنز میں 81 علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -