کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ "سی پیک” بہت اہمیت کا حامل ہے، منصوبوں کی تعمیر کے دوران جو گھر درمیان میں آئیں گے ان کومتبادل گھر بنا کردیں گے.
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی پراجلاس معنقد ہوا، مراد علی شاہ نے کہا کہ سی پیک کوسیکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے.
سی پیک منصوبے کے لئے قائم کردہ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے سربراہ میجرجنرل عابد رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس الرٹ رہے توبہترین فرائض انجام دےسکتی ہے جبکہ ہماری فورس بھی سی پیک پرسیکیورٹی فراہم کرے گی.
آئی جی سندھ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر2ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات ہوں گے،سیکیورٹی کے لئے 1023 پولیس اہلکار تعینات ہو چکے ہیں اےڈی خواجہ نے کہا کہ محکمہ پولیس نے 977پولیس اہلکاروں کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی سرکلرریلوے سمیت دیگرمنصوبے سی پیک میں شامل
یاد رہے کہ گذشتہ سال چینی حکام نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سندھ کے تین ترقیاتی منصوبوں کراچی سرکلر ریلوے، کیٹی بندر اور خصوصی اقتصادی زونز کے پروجیکٹ کو سی پیک میں کو شامل کرنے کی اصولی منظوری دی تھی۔