ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

سندھ حکومت کا ہالیجی جھیل کو بحال کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے ہالیجی جھیل کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جھیل کی بحالی کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت تحصیل مکلی ضلع ٹھٹھہ کے افسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ماحولیات، محکمہ وائلڈ لائف اور واٹر بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہالیجی جھیل پر بیرون ملک سے پرندوں کی آمد کے اقدامات دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا گیا۔ افسران اور ماہرین نے مرتضیٰ وہاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہالیجی جھیل کا پانی کراچی کے سوا کہیں استعمال نہ کیا جائے، ہالیجی جھیل کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے گا۔ جھیل کی بحالی کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہالیجی جھیل کراچی کو پانی سپلائی کرنے کا متبادل ذریعہ ہے، جھیل کو بحال کر کے ایک منفرد سیاحتی مقام میں تبدیل کریں گے۔

خیال رہے کہ ٹھٹھہ سے قریب واقع ہالیجی جھیل کراچی سے 82 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ ہالیجی جھیل کو دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی حکام نے محفوظ ذخیرہ آب کے طور پر تعمیر کیا تھا۔

یہ ایشیا میں پرندوں کی سب سے بڑی محفوظ پناہ گاہ قرار دی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں