کراچی: شہر کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں پارکنگ کے مسئلے کا حل تلاش کر لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے گنجان آباد اور صنعتی سرگرمیوں کے مرکز صدر کے علاقے میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے.
آج وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل میوزیم کےسامنے زیر تعمیر پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا. اس موقع پر انھیں پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی.
یہ پراجیکٹ دومنزلہ عمارت پر مشتمل ہوگا، ہرمنزل پر 200 گاڑیوں کی گنجائش ہوگی.
مراد علی شاہ کو مطلع کیا گیا کہ جولائی میں پارکنگ ایریا کا کام مکمل ہوجائے گا، پارکنگ زیرزمین ہوگی.
وزیر اعلیٰ کو پراجیکٹ میں درپیش مسائل اور تاخیر کے اسباب سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی. واٹربورڈکی لائنیں منتقل ہونے سے کام میں تاخیر ہوئی تھی، جسے اب جل نمٹا لیا جائے گا.
مزید پڑھیں: کراچی میں تمام غیر قانونی چارجڈ پارکنگ اور ڈبل پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ پاکستان کے صنعتی حب کراچی کا شمار دنیا کے مصروف ترین شہروں میں ہوتا ہے.
دو کروڑ کی آبادی والے اس شہر میں عوام کو ٹریفک کے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ماضی میں بھی اس علاقے میں پارکنگ پلازا قائم کیا گیا، مگر اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے.