ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے این سی اوسی کے فیصلوں کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے این سی اوسی کے فیصلوں کی مخالفت کردی اور کہا صوبوں کی مخالفت کےباوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کورونا ٹاسک فورس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی این سی اوسی کےگزشتہ ہونیوالے فیصلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا این سی او سی نے صوبوں کی مخالفت کےباوجودلاک ڈاؤن میں نرمی کااعلان کیا۔

ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4دن کےاندرکوروناکیسزمیں3گنااضافہ ہواہے، ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن میں نرمی ممکن نہیں، باقی صوبوں نےبھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی حمایت نہیں کی تھی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ صوبوں کےنمائندوں نےکہا جلدی نرمی نہ کریں، حمایت نہیں کی پھربھی اسد عمر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کئے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے این سی او سی اجلاس میں وڈیولنک پر اپنے بیان میں کہا عید کے بعد لوگوں کی واپسی کے سفر سے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، پچھلےسال عیدکےبعدکوروناکیسزمیں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ریل گاڑیوں میں70فیصد مسافروں کی اجازت کے فیصلے پر غور کی تجویز دی ، 7سے 10دن کے لیے ریلوے آپریشن کم رکھنے کی بھی تجویزپیش کی۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر 25 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ پتہ لگائے گی کہ وائرس کا ویرینٹ کیا ہے، بین الاقوامی سفر ،مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں