The news is by your side.

Advertisement

‘نکاسی آب کر کے سندھ حکومت نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا’

کراچی: وزیربلدیات و اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے برسات کےپانی کی نکاسی کر کے اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔

بارش کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں36سالہ تاریخ کی تیز ترین بارشیں ریکارڈکی گئیں، بارشوں کےدوران سندھ حکومت کےتمام محکمےفعال رہے، بلاول بھٹوکی ہدایت پروزیراعلی، وزرا، اراکین اسمبلی عوام کےدرمیان رہے، تاریخی برسات کےختم ہوتےہی پانی کی نکاسی کاعمل شروع کردیاگیا۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ محکمہ بلدیات کےعملے نے رات بھرپانی کی نکاسی کےعمل کومکمل کیا آج صبح تک بیشترعلاقوں سےپانی کی نکاسی کاعمل مکمل کیاگیا جب کہ نکاسی کےعمل کاسلسلہ اب بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، عوامی نمائندےمختلف شہروں میں صورتحال پرقابوکی کوشش کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرف دورمیں اس دفعہ سےکم بارشیں ہوئی تھیں مگر4دن تک کراچی بند تھا، تاریخ کی تیزترین بارشوں کےآج اگلےدن کراچی میں زندگی رواں دواں ہے مگر افسوسناک طورپراس قومی آفت کےدوران وفاق نےسندھ کو لاوارث چھوڑدیا، وفاقی حکومت کے ترجمان مثبت کردارکی بجائے قدرتی آفت پرمنفی سیاست کررہےہیں، تاریخی برسات میں میئرکراچی کی بنیادی ذمہ داری تھی مگروہ کہیں نظرنہ آئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پریشرگروپس دوسرےملکوں کی ویڈیوکوکراچی ثابت کر کے پروپیگنڈا کرتے رہے جب کہ سندھ حکومت نےبرسات کےپانی کی نکاسی کرکےاپناکرداربخوبی ادا کیا، مشرف دورمیں ہوئی تجاوزارت کے خاتمے تک نکاسی کامسئلہ حل نہیں ہوسکتا، کراچی کواذیت میں مبتلاکرنےکی ذمہ دار قوتوں نےنالوں پرقبضےکیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں