کراچی : حکومت سندھ نے راشن فنڈ بڑھا کر ایک ارب 10کروڑروپے کردیا، وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن بڑھنےکی صورت میں راشن اوررقوم بڑھا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو راشن فراہم کرنے کیلئے مزید50کروڑروپے جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت نےراشن فنڈبڑھاکرایک ارب10کروڑروپے کردیا ہے، راشن کے فی بیگ میں کم سے کم تین ہزار سے زائد کی اشیا ہیں،راشن روزصبح سویرےاوررات کو دیر تک تقسیم کیا جا رہا ہے۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ بیس لاکھ لوگوں کو تین ہزار روپے ایزی پیسہ سے منتقل کیے جائیں گے، پیر سے پیسوں کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہو جائے گا، ہر یونین کونسل کے 170 افراد کو راشن فراہم کیا جا رہا ہے،لاک ڈاؤن بڑھنےکی صورت میں راشن اوررقوم بڑھا سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ رقم اضلاع کی آبادی کی بنیاد پر مختص کی جائے گی ، سب سے بڑا حصہ کراچی کیلئے رکھا گیا ہے ،ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، فنکشنل لیگ رہنماؤں سےرابطہ کیاہے، تمام پارلیمانی لیڈرز سے تعاون اور تجاویز بھی مانگی ہیں۔
یاد رہے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کورونا سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت نےمشکل فیصلےلئے، ہمیں احساس ہے مزدور،یومیہ اجرت پرکام کرنیوالاطبقہ متاثرہے، کورونا کو پھیلنےسےروکنے،عوام کو بچانے کیلئے ایسے فیصلے نا گزیر تھے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے94ہزارمستحقین زکوٰة کو6ہزار فی کس فراہم کردئیےہیں، محکمہ زکوٰة کے ذریعےرجسٹرڈخاندانوں کو56 کروڑ سے زائد رقم دی گئی، حکومتی اشتراک سےفلاحی تنظیموں نے1لاکھ 75ہزارخاندانوں کوراشن فراہم کیا۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ گزشتہ شب سےسندھ کےمختلف اضلاع میں راشن کی تقسیم شروع ہوگئی، آئندہ دنوں میں راشن تقسیم کاعمل منظم طریقے سےدیگراضلاع میں بھی ہوگا،شہریوں سےدرخواست ہےمشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیں۔