سندھ حکومت نے نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ مسترد کر دیا۔
وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال میں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا خون چوس لياہے وفاقی بجٹ میں عوام کوکوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیرخزانہ کی بجٹ تقریرسےسب اچھا لگ رہاہے بس بہار آئی آئی، ہم تو سمجھے تھے پی ٹی آئی گرتی ساکھ بچانےکیلئےعوام کوریلیف دے گی لیکن ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کو عوام کا کوئی درد نہیں، مخصوص طبقےکوفائدہ پہنچانےکابجٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں محض 10فیصد اضافہ کیاگیا اور بجٹ میں سندھ کوترقیاتی منصوبوں میں مکمل نظراندازکیاگیا ہم صوبہ کےحقوق کی بات کرتےہیں توسندھ کارڈ کاطعنہ دیا جاتا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ بھی پاکستان ہے اور ہم پاکستان کارڈ کھیلتے ہیں۔