بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کورونا ریلیف آرڈیننس نظر ثانی کر کے بھیجے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی بلز معاف کرنا سندھ حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جب آرڈیننس آیا تو میں کورنٹائن میں تھا، بل کی معافی سےمتعلق سندھ حکومت کا اختیارنہیں ہے وہ ادارے وفاق کےدائرہ اختیار میں آتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے آرڈیننس میں یوٹیلٹی بلز کی معافی کاذکر ہے، سندھ حکومت وفاقی اداروں کے بلز معاف نہیں کرسکتی ہے، سندھ حکومت نظرثانی کرکے آرڈیننس بھیجے میں اسے دیکھ لوں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ہوئی تو مجھےکوئی اعتراض نہیں تھا، وفاق کوبھی عوام کی اتنی ہی فکر ہے جتنی سندھ حکومت کوہے۔

واضح رہے کہ 7 مئی کو گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بجلی،گیس بل میں کمی اور کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیارنہیں، یہ دائرہ اختیار وفاق کا ہے۔

عمران اسماعیل نے کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی ذیلی شقوں پر اعتراض کیا۔ گورنر سندھ نے اعتراض میں کہا بجلی اور گیس بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیارنہیں، یہ دائرہ اختیاروفاق کاہے، بجلی،گیس کے بل میں کمی یارعایت وفاقی حکومت کااختیارہے، بجلی،گیس بل میں رعایت کاوفاقی حکومت پہلےہی فیصلہ کرچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں