کراچی : سندھ حکومت نے محکمہ صحت کے عملے کو اسپیشل الاؤنس دینے کی تیاری کرلی ، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل عملے کو کورونا سے لڑنے پر زبردست الاؤنس دیا جائے گا، صوبےکےڈاکٹرفرنٹ لائن کےسولجرہیں۔
کراچی: سندھ حکومت نے صوبائی محکمہ صحت کے عملے کو اسپیشل الاوَنس دینے کی تیاری کرلی ہے،ہیلتھ ملازمین کواضافی بنیادی تنخواہ دینےکی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے، سیکریٹری صحت نے سمری مرادعلی شاہ کو ارسال کی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کی وبائی صورتحال میں ڈاکٹرزکی خدمات قابل تعریف ہیں، تمام پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
محکمہ صحت نے سفارش کی ہے کہ ڈاکٹرز کو اضافی الاؤنس دینے کی منظوری دی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل عملے کو کورونا سے لڑنے پر زبردست الاؤنس دیا جائے گا، صوبے کے ڈاکٹر فرنٹ لائن کے سولجر ہیں۔
یاد رہے کوروناڈیوٹی پرمامور ہیلتھ پروفیشنلز کی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال ک گئی تھی، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کا شکار ہیلتھ پروفیشنلزکی تعداد 345 ہو گئی، اب تک 165 ڈاکٹروں، 49 نرسیں اور 131 دیگر اسپتال ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب 55ڈاکٹر، 16نرسیں ،22 ہیلتھ اسٹاف، کے پی 35 ڈاکٹر، 6 نرسوں، 31ہیلتھ اسٹاف ، سندھ کے 28 ڈاکٹروں ، 17 نرسوں ، 27 ہیلتھ اسٹاف کورونا کا شکار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق کہ ملک میں کورونا سے تاحال 3ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکےہیں اور 82 ہیلتھ پروفیشنلزصحتیاب ہوچکےہیں۔