جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سندھ حکومت کا بغیرتحریری ٹیسٹ ڈاکٹربھرتی کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے محکمہ صحت میں کارکردگی دکھانے کے چکر میں بغیر تحریری امتحان کے ڈیڑھ ہزار ڈاکٹر ز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ڈاکٹرز کو انٹر ویو کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کےذریعےامتحان لیناطویل عمل ہے جس میں بے پناہ وقت لگتا ہے اور سندھ حکومت عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتی ہے اس لیے انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے جس کے تحت ایم بی بی ایس ڈاکٹرز اور مخصوص شعبہ جات کے ماہرین کوکنٹریکٹ کی بنیادپربھرتی کیاجائے گا، ڈاکٹرزکوبعدمیں سندھ پبلک سروس کمیشن امتحان پاس کرناہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی سندھ حکومت نے چھ ہزار ڈاکٹر بھرتی کرکے سندھ کے دیہی علاقوں میں بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ پہلے سے موجود تین سو سے زائد ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں