اشتہار

سندھ حکومت آٹے کی اسمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے،علیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آٹے کی سمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں، آنے کا مقصد آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،دیگر صوبوں میں20 کلو آٹےکی قیمت11سو روپے ہے،صرف صوبہ پنجاب میں آٹے کا تھیلہ 860 روپے کا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آٹےکی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹاجائےگا،چکی والےحضرات بھی مقررہ نرخ پر آٹا فروخت کریں۔

عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سےگزارش ہے رحیم یارخان سے آٹاسندھ جا رہا ہے،اسے روکیں،وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل ہے اپنی عوام کو سستا آٹا فراہم کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت آٹے کی سمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے،خدارا عوام پر رحم کرتے ہوئے سستا آٹا عوام کو فراہم کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں