کراچی : کرنٹ لگنےسےجاں بحق افراد کی ایف آئی آراب حکومت سندھ درج کرائے گی، صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کسی بھی وجہ سےدرج نہ ہونے والی ایف آئی آرہم درج کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے محکمہ قانون سندھ سے رابطہ کیا اور تمام ڈپٹی کمشنز کوسندھ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کردی کہ کےالیکٹرک، دیگرشہروں میں واپڈا، حیسکو،پیسکو کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔
صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کسی بھی وجہ سےدرج نہ ہونے والی ایف آئی آرہم درج کرائیں گے۔
صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیازشیخ نے چیئرمین پیمرا سے رابطہ کیا اور چئیرمین پیمرا کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے ، جس میں تحفظات سے آگاہ کیا گیا، چئیرمین پیمراآئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی نمائندوں سےملاقات کریں گے۔
امتیازشیخ نے کہا کہ سندھ گیس کی سب سے زیادہ پیدا کر رہا ہے ، لوڈ شیڈنگ بھی یہاں سب سے زیادہ ہے ، وزیر توانائی عمر ایوب گورنر ہاؤس میں بیٹھ کرلالی پاپ دیکر چلے جاتے ہیں۔
خیال رہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے اموات کا نوٹس لے لیا۔نیپرا نے اپیل کی ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین رابطہ کر کے ثبوت جمع کروائیں۔
کراچی میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے دوران کم از کم 12 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔