تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امتحانات میں نقل روکنے کے لیے سندھ حکومت کا انوکھا اقدام

امتحانات میں نقل روکنے کے لیے سندھ حکومت کا انوکھا اقدام کرتے ہوئے نویں دسویں گیارہویں بارہویں جماعت کے امتحانات ٹھیکے پر دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کےتعلیمی بورڈز امتحانات لینے کے بجائے صرف تنخواہیں لیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے سندھ کےتمام تعلیمی بورڈز کو حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ کی منظوری سےامتحانی نظام ٹھیکے پر دینےکا فیصلہ ہوا ہے۔ میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات لینےکےلیےتعلیمی بورڈز اوپن بڈنگ کریں گے۔

چیئرمینز کا کہن اہے کہ وقت اور مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے بورڈ شدید مالی خسارے سے دوچار ہیں آئوٹ سورس نہیں کرسکتے حکومت سندھ کی جانب سے مبہم لیٹر موصول ہوا ہے جس میں امتحانات و نتائج کی تیاری کا سسٹم آئوٹ سورس کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

چیئرمینز نے کہا کہ سندھ آئی بی سی سی کے اجلاس میں تمام چیئرمیز اس پر لائحہ عمل تیار کریں گے امتحانات و نتائج کی تیاری آئوٹ سورس کرنا ممکن نہیں ہے خط جاری کرنے سے قبل بورڈز سے مشاورت نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -