کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حفاظتی لباس، فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر عطیہ کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 15 سو حفاظتی لباس، 2 ہزار ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر عطیہ کردئیے، عطیہ سول اسپتال کے طبی عملے کے لیے دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، طبی اور صفائی ستھرائی پر مامور عملہ فرنٹ لائن سولجرز ہیں، فرنٹ لائن سولجرز کی قربانی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ طبی عملے کو حفاظتی لباس کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، انہیں حفاظتی سامان کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: کرونا سے صحتیاب گورنر سندھ نے پلازما عطیہ کردیا
واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر سندھ اسماعیل نے کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنا پلازما عطیہ کیا تھا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد اپنا پلازما ضرور عطیہ کریں کیونکہ صحت یاب افراد کا پلازما لگانے کے حوصلہ افزا نتائج آرہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیسو ایمیونا ئزیشن طریقہ علاج کے ذریعےجان بچائی جاسکتی ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی اس طریقہ علاج کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں، ہمیں کرونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، کرونا سے بچاؤ کیلئےاحتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہرفردکی ذمہ داری ہے۔