جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو پولیس نے حراست میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کردی۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ڈیفنس فیز 8 سے حراست میں لیا گیا ہے, پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شعبہ تفتیش کی جانب سے حراست میں لیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ کو ان کے دوست کےگھر سے دہشت گردی کیس میں درج مقدمے پر حراست میں لیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ٹیپو سلطان تھانے میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں شاہنواز جدون، سعید اعوان، آفتاب صدیقی، خرم شیر زمان کا نام شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں حلیم عادل شیخ، عالمگیر خان، فہیم خان، ارسلان تاج، راجا اظہر, عدیل احمد، محمد علی، بلال قریشی، حمزہ علی سمیت 22 نام شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ رینجرز چوکی سمیت دیگر  املاک کے جلاؤ گھیراؤ کیخلاف درج کیا گیا تھا، عمران اسماعیل کا نام ضمنی چالان میں موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں