اشتہار

جدید ترین آئی ٹی کورسز کرانے کا منصوبہ: ساڑھے 5 لاکھ نوجوانوں نے رجسٹریشن کرالی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جدید ترین آئی ٹی کورسز کرانے کے منصوبے میں اب تک ساڑھے پانچ لاکھ نوجوانوں نے رجسٹریشن کرالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 50 ہزار نوجوانوں کو جدید ترین آئی ٹی تعلیم دینے کے منصوبے کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی گیٹ کا افتتاح کردیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں ایک ہزار لوگوں کی جگہ مختص کی ہے، نئے گیٹ کوسندھ آئی ٹی گیٹ کانام دیاگیا ہے۔

- Advertisement -

گورنر سندھ نے بتایا کہ گورنرہاؤس میں 3شفٹوں میں بچے تعلیم حاصل کریں گے ، ساڑھے پانچ لاکھ لوگوں نے اب تک رجسٹریشن کرالی ہے، اب ٹیسٹ کا انعقاد آئندہ دو سے تین روز میں شروع ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی لیڈر کے لیے وعدہ نہیں کیا تھا لیکن کرکے دکھایا گیا، گورنر ہاؤس کویونیورسٹی تو پچھلی حکومت نہ بنا سکی لیکن ہم نے درسگاہ کا درجہ دیدیا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ تقریباً1 ملین سے زائد لوگ یہاں ٹیسٹ میں شامل ہوں گے ، مرحلہ وار تمام اسٹوڈنٹس کو یہاں ٹیسٹ کیلئے بلایا جائے گا۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج تنقیدکی جارہی ہےکہ گورنرصاحب راشن بانٹ رہےہیں، مفت راشن تقسیم کیاجارہاہےاس میں کوئی کھانچہ نہیں ہے، عید والے دن 20 ہزار لوگوں نے راشن لیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں