کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کامیاب جوان کی کامیاب کہانی ٹویٹر پر شیئر کر دی اور بتایا کہ نوجوان حکومتی منصوبے سے کس طرح فائدہ اٹھا رہےہیں؟
تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کےذریعےنوجوانوں کوکاروباری مواقع کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی حکومت نےملک بھرمیں 45ہزارسےزائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کر دیا۔
ملک بھرکی طرح سندھ کے نوجوانوں میں بھی بزنس لون کی تقسیم تیز سے جاری ہے ، نوجوان حکومتی منصوبے سےکس طرح فائدہ اٹھا رہےہیں؟ اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کامیاب جوان کی کامیاب کہانی ٹویٹرپرشیئر کر دی۔
کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 45 ہزار سے زائد نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی ممکن بنانا بلا شبہ بڑی کامیابی ہے! وفاقی حکومت کے تعاون سے ملک بھر کی طرح سندھ کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں! میر پور خاص کا رہائشی محمد انور بھی انہیں نوجوانوں میں سے ایک ہے! pic.twitter.com/MWmziCPEp0
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) September 7, 2021
میر پور خاص کارہائشی محمدانورچنددنوں میں کامیاب کاروبارکامالک بن گیا ، حکومت سےبروقت قرض کی رقم ملنے پرلوڈر گاڑی خرید کرروزگار شروع کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت چھوٹےکاروبارسےلےکربڑے بزنس تک بھرپورمددفراہم کر رہی ہے، مشکل مالی حالات کےدوران روزگارکی فراہمی کیلئےاقدامات خوش آئندہیں، وفاقی حکومت سندھ کےنوجوانوں کولاوارث نہیں چھوڑسکتی۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عثمان ڈارسےسندھ کےنوجوانوں کوقرضوں کی تقسیم تیزکرنےکی درخواست کی ہے، وزیراعظم کےویژن کےمطابق نوجوانوں پرسرمایہ کاری کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پروگرام میں کامیابی پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارمبارکبادکےمستحق ہیں۔