ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیرچریا اوررحمان بھولا کے انکشافات کےبعد سندھ حکومت متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ صنعت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیرچریا اوررحمان بھولا کے انکشافات کے بعد چیف سیکرٹری سندھ کو رپورٹ پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیرچریا اوررحمان بھولا کے انکشافات کےبعد سندھ حکومت متحرک ہوگئی ، محکمہ صنعت نے چیف سیکرٹری سندھ کو رپورٹ پیش کردی ہے۔

جس میں کہا ہے کہ کراچی میں 9 ہزار 992 فیکٹریوں میں سے 3 ہزار 652 کے پاس آگ بجھانے کے آلات ہی نہیں، کورنگی ایسوسی ایشن کے پاس 5 ہزار فیکٹریاں ہیں، جس میں سے 800 غیر رجسٹرڈ ہیں، سائٹ ایسوسی ایشن کےپاس ساڑھے 4ہزار فیکٹریاں ہیں جن میں 2500 غیررجسٹرڈہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے پاس 97 فیکٹریاں ہیں اور غیر رجسٹرڈ 22 فیکٹریوں کے مالکان نے معائنہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون لانڈھی کے پاس 350 فیکٹریاں ہیں جن میں سے 100 غیررجسٹرڈ ہیں اور لانڈھی ایسوسی ایشن کےپاس 15 فیکٹریاں اور شاہ فیصل ٹاؤن میں 50 فیکٹریاں اور ناظم آباد میں 30 فیکٹریاں ہیں جن کے پاس آگ بجھانے کے آلات نہیں ہیں۔

چیف سیکرٹری محکمہ صنعت کی رپورٹ آئندہ سماعت میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں