ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کی کراچی میں ‌ خصوصی صفائی مہم کا آج سے آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت کی کراچی میں صفائی مہم آج سے شروع ہو گی، صفائی مہم کے لئے پانچ کروڑ روپے کے فنڈزاور مشینری فراہم کر دی گئی۔وزیر اعلٰی سندھ مہم کی نگرانی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے،مہم میں وزیراعلی سندھ اورصوبائی وزراحصہ لیں گے، مہم کے دوران کراچی کے تمام اضلاع میں کچرا اٹھایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مہم میں محکمہ بلدیات کے 6 ہزار ملازمین حصہ لیں گے، مہم کے لیے6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پانچ کروڑ روپے کے فنڈزاور مشینری فراہم کر دی گئی ہے ، مہم میں کچرا اٹھانے کے لیے600 ڈمپرز کی مدد لی جائے گی۔

- Advertisement -

صفائی مہم کیلئے سالڈویسٹ اور ڈی ایم سیزملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلٰی سندھ صفائی مہم کی خود نگرانی کریں گے ، مراد علی شاہ نے کچرے کےہرڈمپرکی تصویراور ویڈیو بنانے اور سڑک پرکچراپھینکےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم

میئر کراچی وسیم اختر وزیراعلیٰ سندھ کا ساتھ دینے کیلئے پُرعزم ہے اور کےایم سی کو بھی ساتھ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ساتھ دیں تاکہ اپنے شہرکو صاف کرسکیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت شہر کی صفائی سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں مراد علی شاہ نے پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کچرے کے ہر ڈمپر کی تصویر بنائیں، پھر صفائی کا فوٹو اور ویڈیو بنائیں اور جیسے ہی صفائی مکمل ہو کچرا کنڈیاں بھی بنائی جائیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر ضلع کی صفائی مانیٹرنگ 2 وزرا کے حوالے کی جائے گی اور کمشنر کو ہدایت کی کہ سڑک پر کچرا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، صفائی مہم کیلئے پولیس، رینجرز کو سیکیورٹی کیلئے درخواست کروں گا۔

خیال رہےوزیراعلیٰ سندھ نے 21 ستمبر سے کراچی میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور علی زیدی سے درخواست کی کہ اپنی صفائی مہم بند کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں