کراچی: سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ کے ماتحت تمام اداروں میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 31 جولائی بروز جمعہ سے 2 اگست بروز اتوار تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے تمام ادارے پیر 3 اگست سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے بھی وفاق کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا تھا اور تین چھٹیوں کا اعلان ہی کیا تھا۔