جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عبدالطیف بھٹائی کا عرس‘ سند ھ میں عام تعطیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 4 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح امسال معروف صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا صفر کی 14 تاریخ سے شروع ہوکر تین روز تک جاری رہے گا جس میں عقیدت مند شرکت کریں گے۔

سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ کے عرس کی مناسبت سے صوبے بھر میں 4 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ہر سال ماہِ صفر کی چودہ تاریخ کو بھٹ شاہ میں واقع معروف صوفی بزرگ کے مزار پر عرس کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، ان تقریبات میں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کر کے فیض حاصل کرتے ہیں۔

- Advertisement -

سندھ حکومت کی جانب سے عرس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جاتے ہیں، مزارات پر ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد سندھ حکومت نے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہوئی ہے۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی کون تھے؟

شاہ عبداللطیف بھٹائی سندھی زبان کے عظیم صوفی شاعر 18نومبر1689میں مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں پیدا ہوئے، والد سید حبیب شاہ کا شمار برگزیدہ ہستیوں میں تھا، دینی تعلیم والد سے حاصل کی، اخوند نور محمد کی مشہور درسگاہ سے تعلیم حاصل کی۔

آپ نے سندھی شاعری سے لوگوں کی اصلاح کی آپ کا کلام شاہ جو رسالو کے نام سے مشہور ہے، شاہ عبداللطیف بھٹائی کا انتقال 63سال کی عمر میں بھٹ شاہ میں ہوا۔

عظیم صوفی بزرگ نے ساری زندگی لوگوں کو انسانیت کا درس دیا، ان کی تصنیف شاہ جو رسالو کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں