اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

سندھ میں اساتذہ کی نوکری کیلیے درخواست دینے والے افراد کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا، ٹیسٹ 13 ستمبر سے 26ستمبر تک لئے جائیں گے ، 4لاکھ سےزائد امیدوار اساتذہ کی نوکریوں کیلئے ٹیسٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا اور آئی بی اےسکھر نے جی ایس ٹی ٹیسٹ 13سے19ستمبر کو لینے اور پی ایس ٹی ٹیسٹ 19ستمبر سے 26ستمبر کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4لاکھ سےزائد امیدواراساتذہ کی نوکریوں کیلئے ٹیسٹ دیں گے ، امیدواروں سے ٹیسٹ کوروناایس اوپیزکےتحت لئےجائیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے رواں سال مئی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔

خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمت کا حصول کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا، جس کے بعد ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ لگانیوالے امیدوار تحریری ٹیسٹ میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں