جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

کورونا کا خطرناک پھیلاؤ، کراچی میں بڑی پابندی لگادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر شہریو‌ں پر ہاتھ ملانے پر پابندی لگادی اور کہا عوام احتیاطی تدابیراپنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کا ٹرینڈ 24 جون سےبڑھناشروع ہوا ہے۔

سیکریٹری صحت نے بتایا کہ 24جون کو کیسز کی تعداد 248 تھی، 26 جون کو 337 ہوئی اور 28 جون کو 431 اور 30جون کو 465 کورونا کیسز ہوگئے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد 4059 ہےاور اسپتال میں 63 داخل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے اسپتالوں میں داخلہ کی شرح کم ہے، عوام ویکسی نیشن اور بوسٹر لگوائیں۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا سے بچنے کے لیے ہاتھ ملانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

مراد علی شاہ نے روز دیا کہ عیدالاضحیٰ اورمحرم کے بڑے ایونٹس آرہے ہیں، ان ایونٹس سے پہلے ہی ہمیں کورونا کی شرح کو نیچےلانا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیراپنائیں اورکوروناکےشرح کوکم کریں ، عوام ماسک پہنے، سماجی دوری کو یقینی بنائیں۔

اہم ترین

مزید خبریں